پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوشیاں باٹننے کے لیے ایک دکاندار نے 50 کے قریب بڑے ٹیڈی بیئر دکان پر رکھ دیئے جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں ایک دکاندار نے اپنی دکان پر 50 کے قریب بڑے سائز کے ٹیڈی بیئر رکھے، شہریوں نے بڑے سائز کے ٹیڈی بیئر خریدے اور اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور شاہراہوں پر کھڑی موٹر سائیکل و دیگر مقامات پر سجا دیا۔
یہ 50 ٹیڈی بیئر آدھا فٹ لمبے تھے، جن کا وزن 4.9 کلو گرام تھا۔ پیرس کے نواحی علاقے لس گوبلنز میں ایک دکاندار نے انہیں متعارف کرایا۔
یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ ٹیڈی بیئر سجانے کا مقصد لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے، جس کا گذشتہ برس کرسمس سے اہتمام کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر ٹیڈی بیئر کو سجانے کے بعد شہر میئر بھی خوشی سے نہال ہوئے اور شہریوں کے اقدام کو سراہا۔ اینی ہیڈالگو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زبردست، واہ واہ کیا بات ہے، سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
40 سالہ دکاندار کا کہنا ہے کہ 25 سال سے کام کر رہا ہوں، یہاں پر بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کے بارے میں کبھی نہیں بول سکا۔ لوگ اب مجھے فلپ کے نام سے بلاتے ہیں۔
ایک فارمیسی کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ کہاں سے ٹیڈی بیئر لائے تاہم ٹیڈی بیئر لانے کی وجہ سے بہت سارے لوگ خوش ہیں، کیونکہ انہیں مختلف مقامات پر سجا کر رکھا ہوا ہے۔ یہ میٹرو، ریسٹورنٹ، فارمیسی سمیت دیگر جگہوں پر رکھے ہوئے ہیں جسے دیکھ کر لوگ خوشی سے نہال ہیں۔