پیرس: (دنیا نیوز) فرانس اور ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر تیار ہو گئے۔ صدر حسن روحانی اور صدر ایمونل میخواں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا ہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی ناکامی کے برے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 2015 میں ہونے والے اس معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی ممالک کو فوری کوششیں کرنے چاہئیں۔ امریکا کے یک طرفہ طور پر الگ ہونے سے معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔