پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک 35 ویں ہفتے میں داخل ہو گئی، پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
مظاہرین پولیس پر پتھراو اور نعرے بازی کرتے رہے جس پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے بینرز اٹھا کر شرکت کی۔