برازیل میں رواں سال 50 کروڑ شہد کی مکھیوں کی موت

Last Updated On 23 August,2019 11:25 am

ریو ڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) شہد کی مکھیاں کھیتی باڑی کو بڑھاوا دیتی ہیں، اگر یہ مکھیاں آج ختم ہو جائیں تو صرف چند مہینوں میں انسانیت کو غذا کے لالے پڑ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل سے یہ خبر آئی ہے کہ وہاں شہد کی مکھیوں کے مرنے کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور رواں سال میں 50کروڑ شہد کی مکھیاں مر چکی ہیں، اس کی وجہ زراعت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار دواؤں کا اندھا دھند استعمال ہے جو مکھیوں کیلئے جان لیوا زہر ہے۔

ماہرین کے مطابق مکھیاں ایسی دوائی سے مریں جس پر امریکہ اور یورپ میں انسانی کینسر کا سبب بننے پر پابندی عائد ہے اور اس طرح کی کیڑے مار ادویات پر پابندی عائد کی جائے۔