بیجنگ (روزنامہ دنیا) چین میں 1300 سال قبل کا ایک شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے جس کی دیواروں پر خوبصورت نقش و نگار اور کمروں سے مٹی کے برتن ملے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی مقبرہ تائی یوآن شہر کے ایک پرائمری سکول کے گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران برآمد ہوا، اس مقبرے میں تہہ خانہ بھی موجود ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق تانگ خاندان سے ہے۔
اس عمارت میں نقش ونگار بھی بنائے گئے تھے جن کی سن 713 سے 766 کے درمیان تخمینہ لگایا گیا ہے، مزید ریسرچ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔