سوکرے: (روزنامہ دنیا) امریکہ کے مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میوزیم نے بولیویا کی 500سال قبل انتقال کر جانے والی شہزادی کی حنوط شدہ لاش 129سال بعد واپس کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بولیویا کے قبیلے کی شہزادی 500 برس قبل انتقال کر گئی تھی جس کی حنوط شدہ لاش 129سال قبل بولیویا کے شہر لی پاز کے قریبی علاقے آندین ہائی لینڈ سے ملی تھی اور اسے مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میوزیم میں رکھا گیا تھا۔
اب میوزیم حکام نے حنوط شدہ لاش تحفتاً بولیویا کے حوالے کر دی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی رنگت کی شہزادی اُستا کے نام سے جانی جاتی تھی۔