مانچسٹر: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں راہ چلتے موبائل فون استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک سڑک پر ایک دن کیلئے الگ لین بنا دی گئی جسے موبائل فون لین کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سڑکو ں پر پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے ہونیوالے حادثات کی روک تھام کیلئے آگامی مہم کا حصہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیدل چلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو سیفٹی رسک قرار دیا ہے۔
مانچسٹر کے ہارڈ مین بلیوارڈ پر بنائی گئی لین 247فٹ چوڑی تھی جس پر صرف پیدل چلنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کو چلنے کی اجازت تھی۔