حجاب پہنے 20 سالہ بائیکر لڑکی کے موت کے کنویں میں شاندار سٹنٹ

Last Updated On 13 September,2019 03:24 pm

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا میں موت کے کنویں میں حجاب پہنے 20 سالہ کارمیلا پوربا نامی لڑکی کے دلیرانہ ایکشن نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی طرح انڈونیشیا کے روایتی اور ثقافتی میلوں میں موت کا کنواں توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور ایک میلے میں گرل بائیکر کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا جو ہیلمٹ کے بجائے حجاب پہنے ہوئے تھی، بلند حوصلہ لڑکی کے شاندار سٹنٹ دیکھنے کے لائق تھے جس نے سب کو مبہوت کر دیا۔

کارمیلا پوربا کا کہنا ہے کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی تھی کہ عورت سب کچھ کر سکتی ہے۔