میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین کے بادشاہ کی تاریخی رہائش گا ہ 'ایل ایسکورئیل پیلس' میں موجود بادشاہوں کے قبرستان میں ماضی کے سبھی ہسپانوی بادشاہ مدفون ہیں اور ہسپانوی باشندے محل کو'دنیا کا آٹھواں عجوبہ' قرار دیتے ہیں۔
میڈرد سے 45 کلو میٹر دور قصبے ایل ایسکورئیل کے نواح میں موجود 207 میٹر طویل اور 161 میٹر چوڑا یہ محل دنیا بھر میں نشاۃ ثانیہ کے طرز تعمیر کی سب سے بڑی نشانی ہے۔
محل کی حدود میں موجود کلیسامیں بادشاہوں کا قبرستان ہے اور یہاں ہسپتال، سکول، یونیورسٹی، عجائب گھر اور کئی دیگر عمارتیں بھی موجود ہیں۔