ملورکا: (روزنامہ دنیا) سپین کے علاقے مجورکا (جسے اب ملورکا کے نام سے جانا جاتا ہے) میں موجود میگالیتھ نامی پہاڑی سے سپین کے کنگ آرتھر کی 3200 سال پرانی تلوار برآمد ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آثار قدیمہ کے ماہرین کو ایسے شواہد ملے تھے کہ میگالیتھ پہاڑی کے پاس کسی دور میں کوئی عجائب گھر رہا ہو، اس بات کی تصدیق کرنے کیلئے وہاں کھدائی کا کام شروع کیا گیا اور وہاں سے 3200 سال پرانی تلوار برآمد ہوئی جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تلوار سپین کے کنگ آرتھر نے 12 ویں صدی کے دوران استعمال کی تھی۔