گنجوں کیلئے خوشخبری، دوبارہ بال اگانے والی ٹوپی بنا لی گئی

Last Updated On 23 September,2019 11:50 am

وسکانسن: (روزنامہ دنیا) بالوں سے محروم افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک ایسی بیس بال کیپ جیسی ٹوپی بنائی گئی ہے جو بجلی کے ذریعے بالوں سے محروم کھال میں دوبارہ بال اگا سکتی ہے اور چوہوں پر اس کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے ماہرین نے ایک وائرلیس برقی سرکٹ بنایا ہے جسے تجرباتی طور پر چوہوں کی پشت پر لگایا گیا جس کے نتیجے میں تیزی سے بال اگنے لگے۔

پروفیسر وینگ نے اپنے والد پر بھی یہ طریقہ آزمایا جو کئی برس سے گنج پن کا شکار ہو رہے تھے،پروفیسرکا یہ تجربہ کامیاب رہااور بال اگانے والی ٹوپی ایجاد ہوگئی ۔