ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک لڑکی کو فوجی اہلکاروں نے روک لیا اور کار کی تلاشی لینے لگے، پھر اچانک ان اہلکاروں میں سے ایک شخص خاتون کے پاس آیا اور شادی کی پیشکش کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص نے حیرت زدہ خاتون کو سرپرائز دیتے ہوئے سفید تھیلی میں سے ایک انگوٹھی نکالی اور خاتون کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بولا ‘‘کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟’’۔
وہ خاتون ابھی حیران ہو رہی تھی کہ اس شخص نے اپنا ہیلمٹ اتار دیا، وہ لڑکی کا سب سے قریبی دوست تھا۔ لڑکی نے اس کی شادی کی آفر پر ہاں کہہ دی۔ یہ کسی فلم یا ڈرامے کا سین نہیں بلکہ روس میں شادی کی پیشکش کرنے کا نیا اور اچھوتا مقبول ہوتا انداز ہے۔