روم: (روزنامہ دنیا) مشروبات پینے کیلئے پلاسٹک کے پائپ کے استعمال کا رواج عام ہے لیکن آج کل اٹلی کے ہوٹلوں میں پاستا سے بنے پائپ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں کیونکہ وہ بہت ماحول دوست ہیں۔
پلاسٹک کا کچرا اس وقت ساری دنیا کیلئے دردِ سر بنا ہوا ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے بیشتر حکومتوں اور کئی نجی اداروں نے پلاسٹک کی تھیلیوں اور دوسری مصنوعات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
اٹلی کے ہوٹلوں میں پاستا سے بنے سٹراز بڑے پیمانے پر متعارف کروا دئیے گئے ہیں جو استعمال ہو جانے کے چند دن بعد ہی خود بخود گل کر ختم ہوجاتے ہیں۔