سیول: (روزنامہ دنیا) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ایتھلٹس نے 250 میٹر بلند عمارت کی سینکڑوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ریس میں مختلف ملکوں کے 630 مرد و خواتین ایتھلٹس نے 123منزلہ عمارت کی ایک ہزار 251 سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت و فٹنس کا عملی ثبوت دیا،ریس کے شرکا مختلف روپ دھارے ہوئے تھے جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
مقابلے کے دوران خواتین اور بچے اتھلیٹس کی تصاویر بنا کر خوشگوار لمحات کیمرے میں قید کرتے رہے۔ بعد ازاں ریس جیتنے والوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔