نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں والدین اپنے بچوں کے لیے نت نئے کھلونے لیتے رہتے ہیں، بچوں کے دل بہلانے کے لیے یہ کھلونے بچوں کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، تاہم کچھ ایسے کھلونے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کے لیے درد سر سے کم نہیں ہوتے، اسی طرح کی ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے، امریکا میں ماں کی طرف سے بیٹی کے لیے گڑیا خریدی گئی جس نے والدہ کو خوفزدہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوجرسی میں والدہ نے کرسمس کے موقع پر بیٹی کے لیے 500 ڈالرز (تقریباً 78 ہزار پاکستانی روپے) میں گڑیا خریدی جس نے انہیں خوفزدہ کر دیا۔
الزبتھ فیڈلی یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے بیٹی کو کرسمس میں تحفہ دینے کے لیے جو گڑیا خریدی تھی اس میں کوکین بھری ہوئی ہے۔ بیٹی کے لیے سبز بالوں والی گڑیا خریدتے وقت اندازہ نہیں تھا یہ کسی سنگین منشیات کی کھیپ کا حصہ ہو گی۔
الزبتھ فیڈلی نے گڑیا کو کے بالوں کو رنگین کیا اور اسے کمبل میں لپیٹ کر خوبصورت بنا دیا لیکن اس اقدام کے بعد بھی انکی بیٹی خوش نہیں ہوئی۔
الزبتھ فیڈلی گڑیا کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ہسپتال لے کر گئی تو اسکے پچھلے حصے سے کوکین برآمد ہوئی۔ فیڈلی اس وقت پریشان ہو گئیں جب سیکاکوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فون کرکے گڑیا میں چھپی منشیات کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا گیا۔
الزبتھ فیڈلی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کہنا تھا کہ جب میں گڑیا میں کچھ تبدیلیوں کے لیے اسے ہسپتال لے کر گئی تو اس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔
فیڈلی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں مجھ سے مشتبہ شخص کی حیثیت سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن جب وضاحت دی کہ گڑیا الباما کی ایک دکان سے خریدی ہے تو پولیس نے انہیں جانے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیڈلی نے جس علاقے سے یہ گڑیا خریدی تھی وہ منشیات فروشوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔