نیویارک: (نیٹ نیوز) امریکا میں نئے سال پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب ایک سخی گاہک نے چھوٹے سے ریستوران کی ملازمہ کو 2020 ڈالر کی ٹپ دے دی۔
اس ٹپ کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 لاکھ بنتی ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر ایل پینا میں پیش آیا جہاں ریستوران کی ملازمہ ڈینیئل فرینزونی نے ایک گاہک کو کھانا پیش کیا۔
اس کھانے کی قیمت صرف 23 ڈالر تھی۔ کھانا ختم کرکے گاہک نے بل کے ساتھ خاتون کو 2020 ڈالر کی ٹپ دی اور نئے سال کیلئے اچھی ابتدا کی خواہشات کا اظہار بھی کیا۔