سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ننھے سر خ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سر خ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کا سیزن شروع ہو چکا ہے ۔ ایک سے دو ہفتے طویل اس دورانیے میں ہزاروں ننھے سر خ کیکڑے نقل مکانی کرکے آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ سے بحرِ ہند کا رُخ کرتے ہیں جس کا مقصد پانی میں جاکر انڈے دینا اور افزاشِ نسل کو ممکن بنانا ہوتا ہے جبکہ اس عمل کے دورا ن سینکڑوں کیکڑوں کے گاڑیوں کے نیچے آ کر کچلے جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اسی وجہ سے نقل مکانی کے اس سیزن کے دوران کیکڑوں کی آمد و روانگی کے روٹس کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جاتا ہے تاکہ اْنہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔