27 ہزار ٹشو رولز سے بنا 16 فٹ 3 انچ اونچا اہرام مصر کا ماڈل

Last Updated On 09 January,2020 09:48 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایک سکول کے بچوں نے ٹشو رول سے دنیا کا سب سے اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔ بچوں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 27 ہزار ٹشو رولز سے 16فٹ 3انچ اونچا اہرام مصر کا ماڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی طلبا کے اس ریکارڈ کی تصدیق کر دی اور آئندہ ایڈیشن میں اسے شائع کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔
 

Advertisement