کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر نے زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جس پر تحقیقاتی ٹیم میئر کراچی کو رپورٹ پیش کرے گی سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق خاتون آج صبح انتقال کر گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز کی بدترین غفلت سامنے آئی ہے، پہلے زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر غسل کیلئے لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکٹروں کی غفلت یا قدرت کا کرشمہ؟ مردہ خاتون قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی
50سالہ رشیدہ بی بی کو ایدھی سینٹر پہنچایا گیا تو وہ اٹھ کھڑی ہوئیں، منظر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ سینیئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق خاتون آج صبح انتقال کر گئیں۔۔ تاہم ڈاکٹر مبشر نے انکا معائنہ کیا تھا جس کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دے دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر سلمی کوثر کی سربراہی میں ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، انکا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلدیہ ٹاون کی رشیدہ بی بی شوگر اور فالج کے امراض میں مبتلا تھیں۔