کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کی انکوائری شروع کردی گئی۔ ایس ایچ او آرام باغ سمیت 5 اہلکاروں سے تفتیش کی جائیگی۔
دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایچ او آرام باغ رائے اکمل نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جو 5 اہلکاروں سمیت موقع پر موجود تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مقدمہ متاثرہ فیملی کی مدعیت میں درج کیا جائیگا۔ قصور وار اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔۔ انکوائری مکمل ہونے تک پانچوں اہلکاروں کو کام سے روک دیا گیا ہے۔