حیدر آباد: (دنیا نیوز)حیدر آباد میں موبائل فون شاپ میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، پولیس نےڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں پولیس کے ون فائیو سینٹر کے قریب دو ڈاکوؤں نے موبائل فون کے مالک کو لوٹ لیا۔
مسلح افرا نےعبدالحفیظ بھٹو اور عبدالحفیظ شیخ کو یرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے کے 20 موبائل فون لوٹے اور نو دو گیارہ ہو گئے۔
دنیا نیوز کو حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکوؤں نے اطمینان سے لوٹ مار کی اور فرارہو گئے۔. پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔