کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ روپے مالیت کی 465 کلو گرام چرس پکڑ لی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق شہر قائد میں پاکستان میری ٹائم اور کسٹم نے ستائیس دسمبر کو کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کی، منشیات کے سمگلرز کی 4 بوٹس کی اطلاع ملی تھی،کارروائی کے دوران تین بوٹس فرار ہو گئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی واحد بوٹ سے 465 کلو گرام چرس پکڑی گئی، پکڑی گئی چرس کی عالمی منڈی میں مالیت نو کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں پکڑی گئی منشیات کسٹم آفیشلز کے حوالے کی، کسٹم پکڑی گئی منشیات کے حوالے سے قانونی کاروائی کرے گا۔