کراچی: (دنیا نیوز) مئیر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم کے خلاف درخشاں تھانے میں جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نیو ایئر نائٹ پر وسیم اختر کے بیٹے نے گارڈ کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی، نوجوان حسنین حیدر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ شہری کی گاڑی کی توڑ پھوڑ بھی کی۔
مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔ جس میں ہوائی فائرنگ، گاڑی کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔