لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک کی ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ریس کورس کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم کے بھانجے کے گھر صبح سویرے واردات 3 ڈاکوؤں نے کی، ڈکیتی کے دوران نقدی ، زیورات اور پسٹل لے کر فرار ہو گئے تھے۔