اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے، حکومت اس معاملے پر زیرو ٹالرنس دکھائے گی. بھارت میں اقلیتوں کیساتھ سلوک اور ننکانہ صاحب واقعہ میں بہت فرق ہے، مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آرایس ایس ایجنڈے کا حصہ، مودی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ ان کے نظریئے کے خلاف ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی کی آر ایس ایس کا نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے۔
In contrast, Modi s RSS vision supports minorities oppression & the targeted attacks against Muslims are part of this agenda. RSS goons conducting public lynchings, Muslims being violated by mobs are all not only supported by Modi Govt but Indian police leads anti-Muslim attacks
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں پر حملہ آور ہو کر سرعام قتل کر رہے ہیں۔ ان حملہ آوروں کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔