وزیرِاعظم کی ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز اور این او سی کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ہدایت

Last Updated On 05 January,2020 01:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹیز کے لائسنس، اجازت ناموں اور این او سی کے اجرا کے پیچیدہ عمل سے وزیراعظم نالاں، کابینہ ڈویژن کو طریقہ کار آسان بنانے، معلومات ویب سائٹ پر بھی ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں سفارشات بھی طلب کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کو لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل نہ صرف آسان بلکہ مکمل طریقہ کار اورمعلومات متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ہونے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ ڈویژن کوکہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے تیارکردہ مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ آئندہ دو ہفتوں میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کیا جائے۔
 

Advertisement