اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز میانوالی کا دورہ کرینگے، اس بات کی تصدیق وزیراعظم آفس کی جانب سے کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان بروز ہفتہ مورخہ 04 جنوری کو میانوالی جائیں گے۔
وزیراعظم اپنے دورہ میانوالی کے دوران ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ آئی جی پولیس وزیراعظم کو پولیس سٹیشنز کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نمل انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے۔