اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فسطائی مودی سرکار ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ دنیا کب تک خاموش رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹس کرتے ہوئے کیا۔ ان ٹویٹس کے دوران انہوں نے چند ویڈیوز بھی شیئرز کیں۔
How long will the world remain silent while the fascist extremist Modi regime indulges in state terrorism? https://t.co/GbIzHtEUlq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا کب تک اس ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی۔
Indian police s pogrom against Muslims in UP. pic.twitter.com/BOYKFVKJzB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بھارتی جریدہ کا مضمون بھی شیئر کیا۔
ایک اور ٹویٹ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بھارتی پولیس اتر پردیش میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
Indian Police attacking Muslims as part of Modi Govt s ethnic cleansing. 1/2 pic.twitter.com/MatGiOXIfo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2020
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس بھارتی وزیراعظم کی ہدایت پر مسلمانوں پر حملے کر رہی ہے۔
Indian Police attacking Muslims as part of Modi Govt s ethnic cleansing. 2/2 pic.twitter.com/a9XQ55GmWY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2020
وزیراعظم کی طرف سے ایک اور ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بھارتی پولیس مسلمانوں پر ’بدترین‘ تشدد کر رہی ہے۔
بھارتی اخبار کی جانب سے شائع ہونے والے آرٹیکل میں ریاست کی طرف سے نفرت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہبھارتی ریاست اتر پردیش تیزی سے انسانیت کے خلاف سنگین جرم ثابت ہوتا جا رہا ہے۔ یہ کہنا مبالغہ آمیز نہیں ہو گا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اپنی ریاست کی اقلیتی برادریوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق پولیس فورسز کو دہشت گردی کی غیر قانونی اور سفاکانہ حکمرانی کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
آرٹیکل میں کہا گیا کہ ایسا نہیں ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد میں پولیس کا تعصب اور اقلیتوں کے خلاف تشدد غیر معمولی ہے۔ جان بوجھ کر اقلیتوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے اکثر پولیس غیر متناسب تعداد میں اقلیتوں کو شدید چوٹ پہنچاتی ہے۔