کراچی میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن، کئی اسٹالز اور پتھارے ہٹا دیئے گئے

Last Updated On 07 January,2020 09:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی کے کھارادر اور اطراف کے علاقوں میں کے ایم سی کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کیا گیا جس کے دوران کئی اسٹالز اور پتھارے ہٹا دیئے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کرتے ہوئے کیبن، کھانے پینے کے اسٹال، پتھارے، گنے کی مشین، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، ٹھیلے اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈسٹرکٹ سائوتھ کھارادر اور اطراف میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران لوگوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم پولیس کی موجودگی میں آپریشن کو مکمل کیا گیا۔