کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز 50 سالہ رشیدہ بی بی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سٹریفیکٹ بھی جاری کر دیا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مردہ قرار دی گئی اس خاتون کو عباسی شہید ہسپتال کے سرد خانے منتقل کیا گیا جہاں غسل کے دوران وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تاہم اس کے حرکت کرنے سے غسل دینے والی خواتین نے سرد خانے سے دوڑ لگا دی۔ اب اسے واپس عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔