برفانی میلے میں 43 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Last Updated On 08 January,2020 11:07 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں برفانی میلے کے دوران اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیسیوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہربن میں جاری آئس اینڈسنو فیسٹیول کے دوران اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 43 جوڑوں نے ساتھ نبھانے کا عہد کیا اور اپنی روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔
 

Advertisement