نئی دہلی (ویب ڈیسک) شادیوں کے دوران اکثر ایک رسم کو منایا جاتا ہے، یہ رسم شادی والے دن دلہن کی بہنیں اپنے بہنوئی کے جوتے چوری کرتی ہیں اور رقم کا تقاضا کرتی ہیں، یہ رسم پاکستان، بھارت، بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی رائج ہے، اسی حوالے سے ایک دلچسپ خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، یہ خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پر رقم کے تقاضا کرنے پر دلہے نے دلہن کی بہنوں کو تھپڑ رسید کر دیئے اور شادی سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں دلہے کا جوتا چھپانے کی رسم خاندان کو اس وقت مہنگی پڑ گئی جب دلہے نے خود شادی سے انکار کر دیا اورکچھ دلہن والوں کی طرف کی خواتین کو زدو کوب بھی کیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے سیسولی گاؤں میں پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دلہے کے ہونے والے سالیوں نے دولہے کا جوتا چھپالیا اوراس کے بدلے میں رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔ دلہے نے کئی مرتبہ جوتا واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا لیکن اسکی ہونے والی سالیوں نے بغیر رقم ادا کیے جوتا دینے سے انکار کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 22سالہ وویک کمار نے غصہ میں آ کر اپنی ہونے والی سالیوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔دلہا دولہن کے رشتہ دار دلہے کو خاموش کرانے کی کی کوشش کرنے لگے لیکن شدید غصہ میں دلہا نے دلہن کے کسی بڑے رشتہ دار کو تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے بعد دلہے نے شادی کرنے سے انکار تک کردیا۔ کئی آدمیوں پر مشتمل بارات کو واپس بھیج دیا گیا۔ معاملہ کو ٹھنڈا کرانے کے لیے پولیس سے مدد لینی پڑی۔ اسی دوران دلہن والوں نے دس لاکھ روپے نقد رقم بطور جہیز دینے کی پیشکش کی اور شادی نہ توڑنے کی خواہش ظاہرکی۔ جس پر دلہا اور اس کے رشتہ داروں نے قبول کرلیا۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر وریندر کسانا کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کی بھی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے پولیس سٹیشن کے باہر ہی معاملہ سلجھالیا۔