لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں جیسے جیسے جدت آتی رہی ہے لوگ نت نئے موبائل فون خریدنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، سمارٹ فون دنیا بھر کے شہریوں کے لیے لازم و ملزوم ہو گیا ہے، تاہم اس کے نقصانات تو اکثر ہمیں سننے کو ملتے رہتے ہیں، اسی طرح کی ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق مراکش میں ایک لڑکی نے سمارٹ فون نے ملنے پر خود کشی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل فون لینے کی خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر زنگی کا خاتمہ کرلیا، جس لڑکی نے خود کشی کی ہے اس کی عمر 16سال اور تعلق مراکش کے متوسط خاندان سے ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے واقعات مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کا رجحان نوجوان نسل میں زیادہ پایا جا رہا ہے، ملک کے شمالی علاقوں اور دیہاتوں میں خود کشی کے واقعات کثرت سے سامنے آرہے ہیں۔
موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو قوی امکان ہے کہ یہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔
مراکش کی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خود کشی کے واقعات5.3کے تناسب ہو رہے ہیں، یہ اعداد و شمار سال2000سے2016 کے درمیان کے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں خود کشی کے واقعات کے حوالے سے مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ خود کشیاں سوڈان میں ہو رہی ہیں۔