لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں نیلامی کے ذریعے فروخت ہونے والی دنیا کی 6 مہنگی ترین فراری گاڑیاں منظر عام پر آ گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 1962 فراری 250 GTO اگست 2018 میں 48,405,000 ڈالر میں فروخت ہوئی جو دنیا کی سب سے مہنگی ترین فراری تصور کی جاتی ہے۔ اسی طرح اسی ماڈل کی گاڑی اگست 2014 میں 38,115,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ 1957 فراری 335 S پیرس میں 35,730,510 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
1956 فراری 290 MM نیویارک میں 2015 میں فروخت ہوئی جس کی قیمت 28,050,000 ڈالر تھی۔ 1967 فراری 275 GTB کی سترہ اگست 2013 میں نیلامی کے دوران 25 ملین ڈالر بولی لگی، تاہم گاڑی مالک نے فراری کو فلاحی کاموں میں تعاون کیلئے عطیہ کر دیا۔ اسی طرح 1964 فراری GTB 275 اگست 2014 میں 27,940,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔