میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں ایک روز قبل سالانہ تھری کنگز پریڈ کا اہتمام کیا گیا، کرسمس کے بعد تہوار کے طور پر منائی جانے والی اس پریڈ میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھری کنگز پریڈ کے موقع پر تین لوگوں نے اس تہوار سے جڑے بادشاہوں کا روپ دھارا ہوا تھا جنہیں خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس کے ساتھ شاہراہوں پر گھمایا گیا۔
اس موقع پر کارنیول سٹائل میں سجائے گئے فلوٹس، ایکروبیٹس کے کرتب اور جانوروں کی جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے اس پریڈ روٹ کا رْخ کیا۔ پریڈ کی کئی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔