لندن: (روزنامہ دنیا) ریوبک کیوب کے شوقین برطانوی ٹونی فشر نے پہلے دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب بنایا اور بعد ازاں اسے حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ریوبک کیوب بنانے کے ماہر ٹونی فشر نامی ڈیزائنر نے 6 فٹ 8 انچ اونچا دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب تیار کر کے نہ صرف عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا بلکہ دیو ہیکل ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر بھی مجبور کر دیا۔
ٹونی نے 5.6 ملی میٹر پیمائش والا دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بھی تیار کیا تھا۔