3لڑکوں کی بہادری، کتے کو اژدھے کے چنگل سے آزاد کرالیا

Last Updated On 10 January,2020 10:34 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) تین لڑکوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اژدھا کے چنگل میں پھنسے کتے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کتے کو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 لڑکے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لڑکوں نے کتے کے جسم پر اژدھے کو لپٹا دیکھا تو وہ اُس کے قریب پہنچے، اُن میں سے ایک لڑکے نے اژدھے کا منہ پکڑا جبکہ دیگر دوست بل کھولنے لگے تاکہ کتے کی سانس بحال ہو اور اُسے چھڑوایا جاسکے۔

تینوں نوجوانوں نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتے کو اژدھے کا شکار ہونے سے بچایا۔ یاد رہے اژدھا اپنے شکار کو مضبوطی سے لپیٹ کر جان سے مارتاہے اور پھر اسے نگلتا ہے۔