چنئی میں کتے کا ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر

Last Updated On 10 January,2020 12:10 pm

چنئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر چنائی میں کتے کی ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مالک کو اپنے پالتو کتے کیلئے مارکیٹ سے کھانا لینے جانا تھا، کتے کو نہ جانے کیسے پتہ چل گیا اور اس نے مالک کا ساتھ نہ چھوڑا اور موٹر سائیکل پر چڑھنے کی کوشش کی، مالک نے جب دیکھا کہ کتا شاید اپنی پسند کا کھانا لینے جانا چاہتا ہے تو اس نے بھی کتے کو موٹرسائیکل پر نہ صرف بٹھا لیا بلکہ اس کو ہیلمٹ بھی پہنا دیا۔

کتا اپنے مالک کے کندھوں کو پکڑکر بائیک پر سنبھل کر بیٹھا گیا اور راستے میں بالکل بھی اپنے مالک کو پریشان نہ کیا ۔سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف پسندیدگی بلکہ حیرت کا بھی اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement