ماسکو: (روزنامہ دنیا) آپ نے کئی میوزک کنسرٹس میں فنکاروں کو موسیقی کے آلات پر مدھر دھنیں پیش کرتے دیکھا ہی ہو گا لیکن روس میں منچلوں نے برف کو ہی میوزک انسٹرومنٹ بناڈ الا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ میوزک پرفارمنس روس کے سرد ترین مقام سائبیریا کی بائیکل نامی دنیا کی سب سے گہری منجمد جھیل پر پیش کی گئی جب کچھ منچلے سیر کیلئے پہنچے اور سخت سردی کے باعث جم جانے والی جھیل پر برف کے ٹکڑوں کو بجاتے ہوئے خوبصورت دھنیں پیش کیں۔
منچلوں کی اس خوبصورت محفل کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔