چین میں ونٹر فشنگ فیسٹیول جاری، صدیوں پرانے انداز سے مچھلیاں پکڑی گئیں

Last Updated On 14 January,2020 12:09 pm

چین کی ولونگ جھیل میں ونٹر فشنگ فیسٹیول جاری ہے، صدیوں پرانے انداز میں مچھلیاں پکڑی گئیں۔ لوگوں کی دلچسپی کے لیے مختلف اسٹال لگائے گئے، سوپ کی بڑی دیگ اور باربی کیو کے اسٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کی ولونگ جھیل پر رش لگ گیا، آئس فشنگ فیسٹیول میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، میلے میں قبائلی انداز میں رقص بھی پیش کیا گیا۔ صدیوں پرانے طریقے سے برف سے جمی جھیل پر گڑھا کھود کر مچھلیاں پکڑی گئیں، قبائلی سردار نے سارے فیسٹیول کی نگرانی کی۔

میلے کے دوران لوگوں کے دلچسپی کے لیے مختلف اسٹال لگائے گئے، سوپ کی بڑی دیگ اور باربی کیو کےاسٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں نظر آیا۔
 

Advertisement