پرانی عمارت سے ملنے والی انسانی ہڈیاں 1400 سال پرانی نکلیں

Last Updated On 11 January,2020 10:43 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کی ایک قدیم عمارت سے دریافت ہونیوالی انسانی باقیات کی تاریخ کا راز سامنے آگیا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں انگلینڈ کی ایک پرانی عمارت کو مسمار کرنے کے دوران انسانی باقیات دریافت ہوئی تھیں جنہیں بعدازاں ٹیسٹ کیلئے لیب بھیج دیا گیا اور اب یہ بات سامنے آئی کے یہ باقیات 1400 سال پرانی اور 635 سے 685 قبل مسیح کی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہڈیاں شاید یہ عمارت بننے سے بھی کافی سال پہلے سے وہاں موجود تھیں اور ہوسکتا ہے کہ تعمیر کے وقت بھی کچھ باقیات برآمد ہوئی ہوں۔
 

Advertisement