بیجنگ: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوں تو بچے شرارتوں میں کسی سے قسم نہیں ہوتے تاہم کچھ ایسی حرکتیں کر بیٹھتے ہیں جس کے اثرات کئی بار خوفناک بھی ہوتے ہیں، اسی طرح کی ایک خبر چین سے آئی ہے جہاں پر ایک بچہ چائے کی کیتلی سے کھیلتے ہوئے مشکل صورتحال میں پھنس گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بچہ چائے کی کیتلی سے کھیلتے ہوئے مشکل صورتحال میں پھنس گیا۔ شہر چانگشا میں فائر فائٹرز کو ایک خاندان کی طرف سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ان کی گھر دوڑیں لگ گئیں۔
ترجمان فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں کال پر کہا گیا کہ ایک بچے نے اپنے سر میں کھیل کے دوران دھاتی چائے کی کیتلی (لوہے کی کیتلی) پھنسا لی ہے جو کہ کسی صورت سر سے نہیں نکل پا رہی۔
فائر فائٹرز فوری طور پر متاثرہ گھر پہنچے جہاں انہوں نے بچے کے سر سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لوہے کی کیتلی کو کاٹا اور بچے کے سر کو بحفاظت نکالا۔
بچے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بچے کی گردن میں سوجن آگئی تھی اور اسی سے کیتلی نکالی نہیں جا رہی تھی جب کہ کیتلی نکالنے کے دوران بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔