یوگینڈا: نقلی بچے کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام

Last Updated On 13 January,2020 05:52 pm

یوگینڈا (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سمگلنگ کے حوالے سے نت نئے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں تاہم سمگلنگ کرنے والوں کی اکثر بڑی تعداد قانون کی گرفت میں آ جاتی ہے، ان سزاؤں کے باوجود کچھ لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لیے کوئی نہ کوئی ایسے طریقے ڈھونڈتے ہیں جو حیران کن ہوتے ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر یوگینڈا سے آئی ہے جہاں پر ایک خاتون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہے جو نے ممنوعہ کا کاسمیٹکس اسمگل کرنے کے لیے ڈمی بچہ یعنی نقلی بچہ استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگینڈا ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون کیساتھ ڈمی بچے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ڈیمو کریٹک ری پبلک کانگو کی سرحد پر بس روکا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق اتھارٹی کے کمشنر کارپوریٹ امولین رومکانیکا کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کے طریقے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

لین رومانیکا کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ خواتین نقلی بچوں کے ذریعے ممنوعہ سامان سمگل کر رہی ہیں۔ جس میں کاسمیٹکس کے سامان سمگل کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

یوگینڈا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں سمگل کرنے والی خاتون کی تصویریں تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنی پشست پر نقلی بچے کو سنبھالا ہوا ہے اس کے اندر کاسمیٹکس اشیاء تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوگینڈا میں سب سے زیادہ کاسمیٹکس کی اشیاء اسمگل کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر رنگ گورا کرنے والی کریمیں کیونکہ یوگینڈا میں 2016ء میں ان پر پابندی لگائی گئی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت کی ریاست کیرالہ میں جہاں کیرالہ کے علاقے ملاپرم کا رہائشی نوجوان نوشاد شارجہ سے ایک کلو گرام سونا سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

نوشاد نے سونا سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا تھا اور اس نے اپنے سر کے اوپری حصے کے تقریباََ تمام بال کاٹ کر سونا رکھنے کی جگہ بنائی۔

نوشاد نے سونے کو ایک کالے کاغذ میں لپیٹ کر اپنے سر پہ رکھا اور وگ(نقلی بالوں) کو سر پہ پہن لیا تا کہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے کہ اس کے سر کے اوپر ایک کلو سونا پڑا ہوا ہے۔

تاہم جب نوشاد شارجہ سے کیرالہ پہنچا تو ائیرپورٹ انتظامیہ کو اس پر شک گزرا جس کے بعد انتظامیہ نے اس سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کے دوران اس کے سر پہ موجود وگ کے نیچے سے ایک کلو سونا برآمد ہوا۔ انتظامیہ نے نوشاد کو حراست میں لے لیا تھا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
 

Advertisement