روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی کے شہر ایوریا میں مالٹوں کی جنگ چھڑ گئی جس میں دنیا بھر سے ہر رنگ ونسل کا فرد شریک ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مالٹوں کی جنگ کا اہتمام اٹلی پر فرانس کے قبضے کے دوران ہونے والی جدوجہد کی یاد میں کیا جاتا ہے اور ہرسال فروری میں سڑکوں پر موجود لوگ اور بگھیوں میں سوار فوجی لباس پہنے افراد کے درمیان مالٹے مارنے کا مقابلہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ مالٹوں کی جنگ کیلئے پانچ لاکھ سے زائد مالٹے ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں اورمقامی لوگوں کیساتھ اس لڑائی میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے لوگ اٹلی کا رخ کرتے ہیں۔