کورونا کا خوف: بھارتی فارمر نے ہزاروں مرغیاں زندہ دفن کر دیں

Last Updated On 14 March,2020 08:43 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا)کورونا وائرس کے خوف کے مارے بھارتی فارمر نے ہزاروں برائلر مرغیاں ایک گڑھے میں زندہ دفن کر دیں۔

ھارتی اخبار کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام کے پولٹری فارمر نذیر میکاندر نے کورونا وائرس کے باعث مرغیوں کی گرتی قیمت کی وجہ سے مرغیاں ایک گہرے گڑھے میں ڈال کر زندہ دفن کر دیں ۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نذیر کو مرغیاں ایک گڑھے میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے ، جسے نذیر نے خود کھودا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فارمر نذیر کی حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق برائلر مرغیوں کے نرخ گرنے کی وجہ سے یہ افواہ ہے کہ انہیں کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے ۔ 

Advertisement