سی اینجل نامی سمندری مخلوق کی ناقابلِ یقین فوٹیج وائرل

Last Updated On 29 April,2020 10:30 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) سمندروں کی گہرائیوں میں ایک ‘سی اینجل’ نامی خوبصورت جانور پایا جاتا ہے لیکن وہ کیمرے میں کم کم ہی آتا ہے تاہم اب اس کی ایک دلکش ویڈیو سامنے آئی ہے جو صارفین نے وائرل کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو دیکھ کر بعض افراد نے کہا کہ یہ کمپیوٹر پر تیارکردہ کوئی سی جی آئی ویڈیو ہے۔ اس کی ویڈیو الیگزینڈر سیمینوف نے بنائی ہے جو سمندروں کی گہرائی میں غیرفقاریہ (ریڑھ کی ہڈی کے بغیر) جانوروں کی تلاش کرتے ہیں۔

گزشتہ نو برس وہ سمندری ماحول اور جانداروں کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔ اب تک وہ کئی سائنسی اداروں کے ساتھ مل کر حیرت انگیز سمندری جانوروں کی ویڈیو اور تصاویر بنا چکے ہیں۔ الیگزینڈر سیمینوف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔