کینبرا: (نیٹ نیوز) فرار ہونے والی ایک بھیڑ 7 برس بعد اپنے گھر واپس آگئی، اس بھیڑ کو پریکلز کا نام دیا گیا تھا۔
پریکلز نامی یہ بھیڑ 2013ء میں تسمانیہ کے ایک فارم کے اطراف کی گھاس میں لگنے والی آگ کے بعد بھاگ کھڑی ہوئی تھی۔ کسان ایلس گرے نے بتایا کہ آگ سے بہت نقصان ہوا تھا جس کے بعد واحد بھیڑ پریکلز تھی جو فرار ہوگئی تھی۔
شاید باڑ لگنے کے بعد اسے واپس لوٹنے میں مشکل ہو رہی تھی۔ اب یہ 7 سال بعد واپس آ گئی ہے اور پہلے سے بہت مختلف لگ رہی ہے کیونکہ اس پر بہت زیادہ اون آگئی ہے جو کئی کلو وزنی ہوگی۔