بھارتی شہری نے رکشے کو کورونا وائرس کا روپ دے دیا

Last Updated On 26 April,2020 04:45 pm

نئی دہلی: (نیٹ نیوز) بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایسے انوکھے اور منفرد طریقے اپنائے جارہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بھارتی شہر چنئی میں شہری نے رکشے کو کورونا وائرس کے روپ میں تبدیل کر دیا۔ اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ رکشے سے نہیں، حکومتی اقدامات سے کورونا ختم ہوگا۔

تاہم کچھ لوگوں نے اس کے حق میں بھی تبصرے کئے۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کے روپ کو تبدیل کرنے کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔