میلبورن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد کی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ مختلف ممالک میں لوگ شادیاں سادگی سے کر رہے ہیں، آسٹریلیا میں ایک خاتون کی شادی سادگی سے ہوئی، دلہن کی طرح تیار ہو کر کچرا اٹھانے والی نوجوان لڑکی کی دکھی کہانی سامنے آئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر روکنگھم کی رہائشی 26سالہ آئیوی بوہیم نامی لڑکی بھی انہیں میں شامل ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آئیوی کی 18اپریل کو شادی ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے ہی لاک ڈاﺅن ہو گیا اور اسے ایک پارک میں انتہائی سادگی میں شادی کرنی پڑ گئی۔
آئیوی نے اپنی شادی پر ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور 120مہمانوں کو دعوت نامے بھیج رکھے تھے۔ تاہم لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس کی منصوبہ بندی ’ڈسٹ بن‘ میں جا گری۔
اس نے شادی پر ایسا فوٹوشوٹ کروایا کہ تصاویر کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ ان تصاویر میں آئیوی نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہوتا ہے اور کچرا اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہی ہوتی ہے۔
آئیوی کا کہنا تھا کہ س نے یہ کام علامتی طور پر کیا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی شادی کی پلاننگ ڈسٹ بن کی نذر ہو گئی تھی۔