لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر جہاز کے سفر کا مزا، ویڈیو وائرل

Last Updated On 25 April,2020 08:32 am

لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہر چیزرک ہوچکی ہے تاہم ان حالات میں بھی ایسے منچلے موجود ہیں جو تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

برطانیہ میں مغربی یارک شائر کی ایک فیملی نے لاک ڈاؤن کے باعث منسوخ ہونے والی چھٹیوں کا مزا لینے کیلئے اپنے ٹریول پلان کو گھر پر ہی پورا کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیملی ممبرز نے ائیرپورٹ پر امیگریشن سے لے کر ڈیوٹی فری شاپ پر شاپنگ اور جہاز کے سفر سے سیر و تفریح کرنے کا سارا ماحول گھر پر ہی بنالیا اور خوب انجوائے کیا۔